: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،20اپریل(ایجنسی) کین ولیمسن اور شکھر دھون کے درمیان دوسرے وکٹ کی سنچری شراکت کی مدد سے سن رائزرس حیدرآباد نے آج یہاں دہلی ڈیر ڈیولس کو 15 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی چوتھی جیت درج کی. ولیمسن نے اپنے تیکھے تیوروں کی کھل کر اظہار کرتے ہوئے 51 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے اور شکھر دھون (50 گیندوں
پر 70 رن) کے ساتھ سن رائزرس کو شروعاتی جھٹکے سے نکالا.
ان دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 136 رن جوڑے جس سے ان کی ٹیم نے چار وکٹ پر 191 رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا. اس کے جواب میں ڈیر ڈیولس کی ٹیم پانچ وکٹ پر 176 رنز تک ہی پہنچ پائی.
سن رائزرس کی طرف سے محمد سراج نے 39 رن دے کر دو وکٹ لئے. سن رائزرس کی یہ چھ میچ میں چوتھی جیت ہے جس سے اس کے آٹھ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے.